اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ،ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والا ملک دشمن مخصوص ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ،حکومتی پالیسیوں پر تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے بے حد ضروری ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے کہاحکومت ، میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ،تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے، حکومت میڈیا کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے ، حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستون ہونے پر یقین رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہااڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی ترقی کا منصوبہ ہے ، میڈیا ،تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے، استحکام کے بعد ملکی ترقی کی رفتار 2018 پر جہاں روکی گئی تھی وہی سے دوبارہ شروع ہو چکی ،پاکستان نے نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سنہری دور دیکھا ،معاشی استحکام کے بعد ترقی کا سفر زور و شور سے جاری ہے،دوست ،برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس آکر معاشی ترقی کی طرف گامزن ہوا، انتہائی شکر گزار ہیں۔
شہبازشریف نے کہامہنگائی ،شرح سود میں خاطر خواہ کمی کا سہرا معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے، برآمدات میں اضافہ، صنعتی و زرعی شعبے کی ترقی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت حاصل ہو رہی ہے ، ایف بی آر میں اصلاحات کا نفاذ اور مکمل ڈیجیٹائیزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے، کسٹمز نظام کی بہتری کیلئے فیس لیس اسیسمنٹ کا نظام شروع کیا جا چکا ،محصولات میں اضافے کےساتھ شفافیت میں اضافہ اور کرپشن کے خاتمے میں معاونت ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا پٹرولیم مصنوعات، چینی، کھاد اور آٹا وغیرہ کی سمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچا،ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد میں اضافے کا عکاس ہے،دوست ممالک سے تعلقات میں اضافہ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان کا عالمی منظر نامے پر تشخص بحال کیا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی،افواج پاکستان سمیت پوری قوم ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔
شہبازشریف نے کہاسی پیک کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے،نواز شریف ،چینی صدر شی جن پنگ کا پاکستان ،خطے کی ترقی کا خواب تعبیر کے بالکل قریب ہے، حکومت سی پیک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے دن رات کوشاں ہے،پاکستان کے ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والا ملک دشمن مخصوص ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ایسے عناصر کو پاکستان کا معاشی استحکام و ترقی ہضم کرنا مشکل ہو رہا ہے،ملکی معاشی سلامتی کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی،ترقی کیلئے دن رات مصروف عمل رہیں گے۔
وزیراعظم نے کہاباصلاحیت نوجوان اور افرادی قوت پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے،نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت کی سہولیات و یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
وفد کے شرکا نے معاشی اشاریوں میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا میڈیا ملکی ترقی ، گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، وفد نے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے اور بجلی شعبے میں اصلاحات کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا، وفد کے اراکین نے کہا ملک کو سیاسی استحکام کی ضروت ہے، حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
دریں اثنا ورلڈ بینک کے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا شراکت داری فریم ورک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، ورلڈ بینک 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،فریم ورک پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، تاریخی اور خوشگوار دن ہے، ورلڈ بینک نے کئی شعبوں میںبھرپور تعاون کیا،نئے پروگرام سے تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی، آئی ٹی، زراعت سمیت 6 شعبوں میں ترقی ہو گی، شراکت داری 10 سال پر محیط ہو گی، فیس لیس اسسمنٹ نظام تمام پورٹس پر شروع کیا جائے گا،کسٹمز ڈیوٹی، ان لینڈ ریونیو اور سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے قومی خزانے میں آئیں گے اور کرپشن پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
شہبازشریف نے کہاحکومت کو سماجی و اقتصادی مقاصد کیلئے زیادہ وسائل میسر آئیں گے اور غربت کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی،حکومت مشکل اہداف کے حصول کیلئے ٹیم کی صورت میں کام کر رہی ہے، ورلڈ بینک کےساتھ مل کر بہت محنت کےساتھ منصوبہ تیار کیا گیا ۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شمال مغربی ترکیہ کے گرینڈ کارتل ہوٹل میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاپوری پاکستانی قوم واقعہ پر غمزدہ ،جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت و زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہے۔
شہبازشریف نے کہاصدررجب طیب اردگان کو یقین دلایا پاکستانی عوام غم کی گھڑی میں ترک بھائیوں ،بہنوں کےساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑے ہیں،ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
مزید برآںترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان نے کہا وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا باضابطہ خط بھیجا ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی امریکہ کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاقوم کو سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل سد باب کےلئے متحرک ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















