نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے داعش کو سپورٹ کرنے کے افغان الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپس ختم کرے،نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے کہاپاکستان میں موجود افغانی باشندوں کی پرانی پالیسی پر ہی عملدرآمد ہو گا،پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، افغان مہاجرین کا تیسرے ملک جانے کا معاملہ سست روی کا شکار ہے ، چاہتے ہیں افغان باشندے جلد از جلد تیسرے ملک منتقل ہو جائیں۔

شفقت خان نے کہا مراکش میں کشتی حادثہ پیش آیا، مراکش کشتی حادثہ میں 22 افراد بچ گئے ، مدد پر مراکش حکام کے شکر گزار ہیں،تارکین وطن کی وطن واپسی کیلئے سفارتخانہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہے،غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی برادری غزہ کی تعمیر نوکیلئے منصوبہ مرتب کرے، عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کے مطابق چاہتا ہے،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر زور دیتا ہے، پاکستان غزہ میں سیز فائر کی خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنانے کا خواہاں ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی رہائی معاملے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا پاکستان مسئلے کو حل کرنے کےلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کےلئے تیار ہے، سفارتی محاذ پر معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے، دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدی موجود ہیں، یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اس کو حل ہونا چاہیے۔