تیراہ میں آپریشن، خوارج سرغنہ عابداللہ المعروف” تراب “ سمیت 5جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے5خوراج کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کوآپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا ،ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف” تراب “ بھی شامل ہے،ایک کو گرفتار کر لیا گیا، خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔