سیف پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا پہلا بیان سامنے آگیا

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر گھر میں چوری کی واردات کے دوران چاقو سے ہونے والے حملے پر خاموشی توڑ دی۔اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لئے ایک چیلنجنگ دن ہے، مسلسل سکروٹنی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ ہمارے خاندان کیلئے ایک خطرہ بن رہی ہے۔کرینہ کپور نے میڈیا اور پاپارازیز سے درخواست کی کہ وہ مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے گریز کریں۔تاہم اسکے باوجود ہم اس مشکل وقت میں آپ کے احساس اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ برائے مہربانی ہماری حدود کا احترام کیا جائے اور ہمیں سپیس دیا جائے۔