سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔

اراکین میں حافظ نعیم الرحمن،اختر مینگل، قاسم گیلانی، طارق بشیر چیمہ ،قاسم ،عبد القدوس بزنجو شامل ہیں،پنجاب 68 ،سندھ15،کے پی 33،بلوچستان اسمبلی کے 5ممبران کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔

ای سی پی نے کہاجب تک اراکین مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے تب تک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے،کسی رکن نے گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کیں تو کارروائی ہوگی،چیئرمین سینٹ اور سپیکرز کو معطل اراکین سے آگاہ کردیا گیا۔