فتنہ خان کی فائنل کال مس کال ثابت ، کے پی کابینہ کرپشن میں لت پت ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے شہباز شریف نے پاکستان کو نئی پہچان دی، بانی فتنہ پارٹی کا کوئی فون تک نہیں سنتا تھا، اڈیالہ جیل سے فتنہ خان کی فائنل کال مس کال ثابت ،ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ، اوورسیز پاکستانیوں نے 3ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے،سول نافرمانی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر فتنے کی پالیسی پرکسی دوست ملک نے توجہ نہیں، اسلام آباد میں خواتین کانفرنس میں50سے زائد ملکوں کے مندوبین موجود ہیں، فتنہ خان نے ملک کو تنہا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی اگر پاکستان میں کوئی دوست ملک کا سربراہ آیا ہو تو مہم جوئی شروع کر دیتے ہیں تاکہ پاکستان کے تعلقات خراب ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں سمیع خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاگنڈا پور سمیت کے پی کی پوری کابینہ کرپشن میں لت پت ہے،12سال سے نالائق شخص کی حکومت نے ہر شخص کی تکلیف میں اضافہ کیا،بتایا جائے گنڈا پور صاحب میں ایسی کون سی قابلیت ہے کہ سی ایم بنا دیا،صوبے میں مساجد کے نام پر 2ارب بانٹے گئے، بانی پی ٹی آئی جیل میں برانڈڈ چاکلیٹس اور بادام انجوائے کر رہا ہے، قوم کو خراب حالت دکھا کر جذباتی کیا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہامریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،صرف اعلانات نہیں ہوتے بلکہ کام کر کے دکھایا جاتا ہے، دھی رانی پروگرام کاآغاز بھی ہوگیا،سکالر شپ پروگرام سے 30 ہزار مستحق بچوں کو تعلیم ملے گی ،لائیو سٹاک کارڈ پروگرام سے مویشی پال لوگ اپنے لئے مویشی خریدیں گے ،روزگار کمائیں گے، بہت سارے دوست ممالک پاکستان سے مویشی خریدنا چاہتے ہیں،پروگرام سے پنجاب سے دوسرے ممالک کو جانور بیچیں جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا انتشار گروپ نے شہباز شریف کے بغض میں لیپ ٹاپ پروگرام کوبند کیااب لیپ ٹاپ کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ، کوئی ایم این اے یا ایم پی اے لیپ ٹاپ پر سفارش نہیں کرسکتا، مریم نواز کی حکومت میں کسی کی سفارش کا کوئی نظریہ نہیں، پی ٹی آئی دور میں انڈے، کٹے، لنگر خانے، پناہ گاہیں اور بھنگ کی فیکٹریاں شروع کی گئیں ادھر تو پھونکوں ، تعویزوں کی حکومت تھی، انتشار گروپ کے جلاو گھیراو کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جو کہتا تھا این آر او نہیں لونگا وہ اب این آر او کیلئے ترلے کر رہا ہے اب تو خان کو گھر والے ملنے بھی نہیں جارہے اگر کوئی ملنے جائے تو کہتا ہے مجھ سے جیل میں نہ ملو بلکہ مجھے کسی طرح این آر او دلواکر باہر نکالو،اپنے بچے لندن میں عیاشیاں کررہے ہیں اور قوم کے بچوں کے ہاتھ میں غلیلیں،اسلحہ اور پٹرول بم تھمایا،کے پی حکومت کئی ہزار ارب کی مقروض ہے سکول ہیں نہ ہسپتال،لوگ ڈولیوں میں بیٹھ کر سفر کرتے ہیں، عوام پر توجہ دینے کی بجائے صرف ایک ہی فکر ہے خان کو اڈیالہ جیل میں بھنا ہوامرغا مل رہا ہے یا نہیں۔