ڈی آئی خان ،کولپور،خوراج سمیت 7دہشتگرد ہلاک،شہری بحفاظت بازیاب

ڈی آئی خان،کولپور ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)ڈی آئی خان میں آپریشن ،5 خوارج ہلاک ،کولپور میں 2دہشتگرد جہنم واصل،سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا،خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایاگیا،سرغنہ شفیع شفیع سمیت 5خوارج مارے گئے،ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا،خوارج سکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں کےساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،ترجمان پاک فوج نے کہاسکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے کولپور میںسکیورٹی فورسز نے شہریوں کو یرغمال بناکرہلاک کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک،3زخمی ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے تعاقب کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،جوابی کارروائی میں 2ہلاک ،3زخمی ہوگئے ،فورسزنے دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔