چمن: (بیورورپورٹ)چمن میں ایف سی ٹرک کے قریب دھماکہ، 3 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق ایف سی کے ٹرک کو موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شرو ع کردیا۔
بلوچستان حکومت نے کہاامن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے،دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت عوام کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔
چمن ، ایف سی ٹرک کے قریب دھماکہ، 3 افراد زخمی


















