حکومت اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے:عمر ایوب

اسلام آباد: ( ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےحکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، بتایا گیا ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔