کیا فوجی عدالتوں میں کوئی خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے؟:آئینی بنچ

اسلام آباد: () آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم بری ہو رہا اسے فوجی عدالت سے سزا ہو رہی، کیا فوجی عدالتوں میں کوئی خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے؟-

جسٹس علی مظہر نے کہا کیس میں تو بنیادی حقوق معطل ہونے کا کوئی تعلق نہیں، پرویز مشرف دور میں اپیل کا حق نہ دے کر حقوق معطل ہوئے تھے جس پر خواجہ حارث نے کہا آرٹیکل 8(3) کے مطابق جہاں ذکر ہے وہ مانتے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان نے سوال اٹھایا معاملے میں ایمرجنسی والی تو کوئی بات نہیں؟-

جسٹس علی مظہر نے کہا بنیادی حقوق معطل کرنے کیلئےایمرجنسی ہونا ضروری ہے، معاملہ مختلف ہے سویلینز کا ٹرائل ہو سکتا یا نہیں۔