سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز
کولمبو (مشرق نیوز) سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کیا ہے، محمد آصف اور نسیم اختر نے ایونٹ کے پہلے روز کامیابیاں سمیٹیں۔پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے پہلے روز اپنے دونوں میچز جیت لئے،انہوں نے پہلے میچ میں سری لنکا کے موروگیسو پرتاپ کو 0-4 سے ہرایا۔دوسرے میچ میں محمد آصف نے بنگلہ دیش کے محمد نظام الدین کو 1-4 سے شکست دی۔اس کے علاوہ نسیم اختر نے افتتاحی روز سری لنکا کے سوشانتا بaوتیجو کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔

















