پاکستانی شہری خدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد

پشاور: (بیورورپورٹ) پاکستانی شہری کوخدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

واضح رہے پشاور سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر نے 2024 کے حج کے دوران شدید گرمی میں 17 بھارتیوں سمیت 26 افراد کی جانیں بچائیں ،بھارتی حکومت نے آصف بشیر کو ”جیون رکشک ایوارڈ“ دینے کا اعلان کیا اور 26 جنوری کو ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دےدی”جیون رکشک“ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا جو کسی بھی حادثے میں انسانوں کی جان بچاتے ہیں،آصف بشیر ایوارڈ لینے والے خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان کے بعد دوسری پاکستانی شخصیت ہوں گے۔

آصف بشیر نے کہا بھارت میں سٹیٹ گیسٹ کا اعزاز ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے ہے، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے کوشاں رہوں گا،دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی ایوارڈ دینے کیلئے کمیٹی بنادی ،وزرات خارجہ اور مذہبی امور کے افسر شامل ہیں۔