کرم انتظامیہ کی مقامی افراد کو خصوصی ہدایات، لاوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات

ڈی آئی خان (مشرق نیوز) کرم انتظامیہ نے علاقے کی صورتحال کے تناظر میں مقامی افراد کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جس کیلئے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرم میں راستوں کی بندش اور علاقے میں بے امنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا گزشتہ رات موخر کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا کرم میں مرکزی شاہراہ پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے، اس حوالے سے پولیس گاڑیوں سے لاوڈ سپیکرز کے ذریعے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم روڈ کلیئر ہوتے ہی 80 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کے ساتھ قافلہ روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹرکوں کے قافلے کی روانگی آج ہی متوقع ہے۔

کرم پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے نفاذ کے دوران مین روڈ پر آنے سے گریز کریں۔