اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،مظفر آباد:(بیورورپورٹ،خبر نگار)یوم حق خود ارادیت پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں،مظاہرے،بھارتی ترنگے نذر آتش کیے گئے،فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی،مظفر آباد میںاقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر میں یادداشت پیش کی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نے کہا اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر طویل خاموشی سے مایوسی ہوئی،اپنے زور بازو پر کشمیر کی آزادی حاصل کرنے کےلئے کھڑا ہونا ہوگا ، آزادی حاصل کر کے تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے،مسلح افواج آزاد کشمیر کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دوٹوک کہتے ہیں تقسیم کی کشمیر کا کوئی فارمولہ قبول نہیں۔
چودھری انوار الحق نے کہا ایل او سی کے پار جب لوگ گھروں سے باہر حقوق کےلئے نکلتے ہیں تو خون کی ندیاں بہتی ہیں، بٹل سیکٹر میں انڈین فورسز کے بارڈر کراس کرنے کا پروپیگنڈہ کیا گیا ،کشمیر کی آزادی کےلئے سب کو حریت قیادت کے لائحہ عمل کےساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
یوم حق خودارادیت پرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں ،مظاہرے


















