وزیراعظم،اماراتی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور،رحیم یار خان: (خبر نگار،بیورورپورٹ)وزیراعظم،اماراتی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے اقتصادی، سیاسی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے مشترکہ عزم کا اظہار ،اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار کی تعریف کی،قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و تجدید، نوجوانوں میں صلاحیتوں ، پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ ، تجارت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کےلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کےساتھ کان کنی، معدنیات ،زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی کو اجاگر کیا،معیشت مستحکم کرنے کےلئے وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہانئی اقتصادی قوت نے دو طرفہ سرمایہ کاری ، تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ،وزیراعظم نے مشکل وقت میں خاص طور پر اقتصادی تعاون کے ضمن میں متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت پر شیخ زید محمد بن النہیان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماﺅں نے خطے میں امن اور ترقی کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا۔