پشاور،کوہاٹ،پاراچنار:(بیورورپورٹ) کرم میں2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع ،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ، ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنےوالے ملزموں کےخلاف مقدمہ درج ، نامزد دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کیا گیا، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ،5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، موجودہ صورتحال سے شرپسند فائدہ اٹھا سکتے ہےں۔
ادھر ڈپٹی کمشنر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایڈیشنل ایس ایچ او احمدی شمع کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں،30 افراد نامزد ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا 25 سے30 دہشتگردوں نے قافلے کو فائرنگ کانشانہ بنایا،ڈپٹی کمشنر کرم ،3 ایف سی اہلکار وں سمیت7افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں چیف سیکرٹری کی زیر صدار ت ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کرم واقعہ میں ملوث ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائےگا اور امن خراب کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاون ہوگا،فائرنگ میں نامزد دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائےگا، سہولت کاروں کوبھی شامل مقدمہ کیا جائے گا ،کشیدگی میں ملوث عناصرکونہیں چھوڑیں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس 4 گھنٹوں تک جاری رہا۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے دورہ کوہاٹ کے موقع پر کہا بگن واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی، علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرکے دم لیں گے، سہولت کاروں کے تمام ٹھکانے مسمار کر دیئے جائیں گے، جلد تمام علاقے کلیئر کر کے متاثرین کےلئے رسد روانہ کی جائے گی،علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کےلئے آپریشن ناگزیر ہے۔
دریں اثنا مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاکرم میں ڈپٹی کمشنر پر ہونے والے واقعہ کو اتنا بڑا دھچکا نہیں سمجھتا، گرینڈ جرگے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں،امن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور امن دشمنوں کےساتھ آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،عوام علاقے میں پائیدار امن کےلئے انتظامیہ ،حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی،مشیر اطلاعات کے پی نے کہاکرم میں ہونے والے واقعہ کو اتنا بڑا دھچکا نہیں سمجھتا، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روکا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔
مزید برآں کرم میں امن معاہدے کے باوجود پاراچنار ٹل مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے،اپر کرم کی 4لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی علاقے میں محصور اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل و فراہمی معطل ہوکررہ گئی،راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے، شدید سردی کے باوجود دھرنے میں کثیر افراد شریک ہیں،شرکا نے کہاراستوں کو محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















