حکومت نے سرکاری حج سکیم میں مزید درخواستیں لینے کااعلان کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سرکاری حج سکیم میں مزید درخواستیں لینے کااعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس میںچیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا ہر سال حج انتظامات میں بہتری آ رہی ہے،حج کمپنیاں وزارت کا حصہ ہیں، وزارت سرپرستی کرے۔

سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کوشش کر رہے ہیں حج اخراجات 11 لاکھ سے کم رہیں،5 ہزار کا کوٹہ موجود ہے، چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے، منیٰ میں ہر میٹرس پر مخصوص نمبر لگا کر حجاج کو الاٹ کیا جائے گا۔