قائمہ کمیٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پھر موخر کردیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پھر موخر کردیا،اجلاس کے دوران وزیر مملکت شزہ فاطمہ اور شرمیلا فاروقی کے درمیان لفظی تکرار ہوئی، شرمیلا فاروقی نے کہاانٹرنیٹ کی بندش پر 4 اجلاس ہوچکے کوئی حل نہیں نکلا، ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر پیپلز پارٹی و دیگر پارٹیوں کے اراکین سے بھی تجاویز لیں گے،عمر ایوب نے کہا انٹرنیٹ سروس کوبند کیا جاتا ہے، سروس بندش سے نقصانات ملین ڈالرز میں ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کم ترین سپیڈ میں مل رہا ہے،پی ٹی اے و دیگر لوگوں سے حلف لیا جائے۔

رومینہ خورشید نے کہا پوری دنیا میں چیزوں کو مانیٹر کیا جاتا اگر کچھ ریاست کےخلاف ہورہا ہے تو نظر رکھنی چاہیے، شرمیلا فاروقی نے کہا پی ٹی آئی احتجاج کی کال آتے ہی انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے، کیا بےوقوف ہیں جو سارے کام چھوڑ کر کمیٹی میں آتے ہیں،کہا جاتا سب ٹھیک چل رہا ہے،شزہ فاطمہ نے کہا انٹرنیٹ پر کسی انڈسٹری کو کوئی ایشو نہیں، وقتی ایشو حل کرلئے گئے ۔