لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں سال نو کا پہلا کیس،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کردیا گیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا حکومت نے قیمتوں میں اضافہ حقائق کے برعکس کیا گیا، قیمتوں میں اضافہ کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکانزم نہیں،عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ میں سال نو کا پہلا کیس،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ چیلنج


















