اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ،الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری کردی ۔
رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ ،ایمل ولی خان ،سردار یوسف،شہرام خان ،انجم عقیل ،شیخ آفتاب ، عقیل ملک ،دانیال چودھری ،شیخ وقاص اکرم،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ ،اویس لغاری،جمشید دستی،خورشید شاہ ،محمود اچکزئی،اختر مینگل اور فاروق ستار گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ای سی پی کے مطابق حافظ فرحت عباس، خواجہ عمران نذیر سمیت 208اراکین پنجاب اسمبلی نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں بڑے بڑے نام شامل
















