پشاور:(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں کے فیصلے فوری واپس لیے جائیں،خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی کی پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا آئین و قانون کے مطابق شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے،فوجی عدالتوں کے غیرآئینی و جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں،وفاق سے سفارش کی جائے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
فوجی عدالتوں کے فیصلے واپس لیے جائیں:کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور
















