اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی اوکاڑہ آمد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 2 جنوری تاریخ کو ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں۔ پٹرول بم، سڑکوں پراحتجاج،لڑائی جھگڑے سے مسلے حل نہیں ہوتے۔تمام مسلوں کا حل مذاکرات کی ٹیبل ہے اور مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔کے پی حکومت کو ذرا پروا نہیں کہ وہ کرم ایجنسی کی طرف دیکھے وزیراعلیٰ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت کو یہ کہا کہ کرم ایجنسی آپ کا حصہ ہے۔علی امین گنڈا پور کو خود اس مسئلے کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہئے تھا۔وہ تو مطالبات رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ راستہ کھول دیتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود راستہ بند کیا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں صرف جو لکھے ہوئے معاہدے ہیں ان پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے۔ مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شدید ترین نقصان ہوا۔ پیپلزپارٹی کو بہت نقصان ہو چکا، اب (ن) لیگ کی باری ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی کی بات کی۔عوامی فلاح کی بات کی کیونکہ جب تک وفاق مضبوط نہیں ہوتا حالات تبدیل کرنا مشکل نظر آئیگا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کولیشن حکومت میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کولیشن آگے بڑھے مگردونوں کے درمیان چھوٹے چھوٹے اختلافات ہیں لیکن میں نے کئی بار کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، مسلم لیگ (ن) کو اب سمجھ آ جانی چاہیے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے لکھے پڑھے ،تحریری معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا کہ ہم ہر روز (ن) لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے یاد کراتے رہیں،اب مسلم لیگ (ن) کو سوچنا اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ یہ کولیشن گورنمنٹ آگے بڑھے، پیپلز پارٹی کی کوئی ڈیمانڈ ہے نہ کوئی ایکسٹرا ڈیمانڈ ہے،سسٹم کو آگے چلنا چاہیے،ہمیں ملک کیلئے سوچنا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دیں۔
پیپلز پارٹی کومسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے باعث شدید ترین نقصان ہوا:گورنر پنجاب
















