مسلمان کی جائیداد میں کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں،لاہورہائیکورٹ

لاہور :(کورٹ رپورٹر) مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا،لاہور ہائی کورٹ نے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اقبال چودھری نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اپیل مسترد کر دی،عدالت کی جانب سے کہا گیا اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔