قومی شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6ماہ تک قید وجرمانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قومی شناختی کارڈ نہ بنوانے پر 6ماہ تک قید وجرمانہ ہوگا،نادرا نے خبر دار کردیا۔

نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کےلئے درخواست دینا ضروری ہے،بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔