ن لیگ سے اتحاد کانقصان پہنچا، کاشتکاروں کو مافیا کہنے والوں کا اللہ حافظ ہے،گورنر پنجاب

گجرات: (فیاض بٹ)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ن لیگ کےساتھ اتحاد ملکی استحکام کےلئے کیا، کاشتکاروں کو مافیا کہنے والوں کا اللہ حافظ ہے، پنجاب میں زرعی زمینوں پر ہاﺅسنگ سکیموں کا بننا قابل افسوس ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز کسان ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا ن لیگ سے اتحاد مجبوری ہے محبت کا نہیں،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں(ن) لیگ سے اتحاد کا بہت نقصان ہوا ،پاور شیئرنگ کی کمیٹی کمیٹی کافی دیر سے کھیل رہے ہیں،کمیٹیوں میں جو سیاست چلتی اس سے تکلیف ہوتی ہے،میرے گورنر ہوتے ہوئے کسی پیپلزپارٹی کے ورکرسے زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

گورنرپنجاب نے کہا پیپلزپارٹی غریب،کمزور کسانوں،مزدوروں اور سرکاری ملازمین کی جماعت ہے، اتحادی حکومت میں ضرور ہیںلیکن جہاں زیادتی ہوگی ضرور بولیں گے،زراعت کا شعبہ اور کسان تباہ ہو کر رہ گئے، انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کےلئے زرخیز نہیں بلکہ بنجر زمین کا انتخاب ہونا چاہیے۔