رحیم یار خان:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رحیم یار خان جیل کادورہ کیا اور کہاجیلوں میں بہت سے قیدیوں کے مقدمات التوا کا شکار ہیں، ضلعی و سیشن ججز غیر معمولی تاخیر کا جائزہ لے کر مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جیلوں کی اپ گریڈشن پر حکومت پنجاب کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا رحیم یار خان اور لاہور میں جدید جیل کمپلیکس کے قیام کی ضرورت ہے۔
ججز مقدمات کا جلد فیصلہ یقینی بنائیں: چیف جسٹس


















