ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، نظام بدلنا ہو گا: شاہد خاقان

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیر اعظم ، عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، نظام بدلنا ہو گا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہمارے صوبے اسی سوچ پر آپریٹ کرتے ہیں جو چیف منسٹر کے منہ سے نکلتا ہے ڈائریکٹو بن جاتا ہے اور کام شروع ہو جاتا ہے، ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، پاکستان میں جو گروتھ ہوئی ہے وہ ڈیموکریٹک دور میں ہی ہوئی ہے، ایوب خان کے زمانے میں گروتھ آئی، اگر وہ دور ڈیموکریٹک دور ہوتا تو اس سے بھی بہتر گروتھ ہوتی، پاکستان نے اس وقت پرائیویٹائزیشن کی جب کسی ملک نے نہیں کی تھی، ہم نے بینک بیچے، سیمنٹ بیچی اور فرٹیلائزر بیچا، آپ کے پاس تعلیم ہونی چاہیے ڈگری نہیں، آپ کے پاس دنیا کا تجربہ ہونا چاہیے،سابق وزیر اعظم نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تعلیم کے حوالے سے قومی ایمرجنسی لگی ہے لیکن کیا اڑھائی کروڑ بچوں کےلئے کوئی ایک روپیہ بھی رکھا گیا، لاہور کی تمام سڑکوں پر بتیاں لگ گئی ہیں لیکن سکول سے باہر بچوں کا حال وہی ہے،چین اور یورپ آج بھی ریفارمز کی بات کر رہے ہیں لیکن ہم آج بھی ریفارمز کی بات نہیں کر رہے، ہمارا نظام اس وقت یہ ہے کہ جمہوری رہنما بادشاہت چاہتے ہیں،سیاسی انتشار اور عدم استحکام کے دوران معاشی ترقی ممکن نہیں،جب تک حکومت اپوزیشن سے بات نہیں کرے گی ملک آگے نہیں چلے گی، پاکستان نے آج تک کبھی Absolute Notنہیں کہا اور نہ کہے گا جس گھر کی معیشت کمزور ہو وہ کبھی ایسا کہنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔