لاہور (قمر عباس نقوی) آبپاشی پنجاب ایکسین لاہور ڈویژن اور مشینری کی ملی بھگت، کینال لاہور کو گندگی میں تبدیل کرنے میں اطراف کی نجی رہائشی علاقے سہولت کار نہر ی صفائی پر ایک کروڑ سے زائد کے اسٹیمیٹس کی تیار یاں من پسند افراد کو کام دینے پر مشاورت۔محکمہ انہار پنجاب کا نہروں کی بھل صفائی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نہروں کی بندش کر دی گئی ہے لاہور کینال میں گزشتہ سال تاریخی بھل صفائی کرنے پر مشینری کا استعمال کیا گیا۔ اس سال لاہور کینال کی صفائی سے قبل لاہور ڈویژن ایکسین اور مشینری کے درمیان نہر کو گندے نالے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی جس پر لاہور ڈویژن کی جانب سے نہر میں اطراف کی رہائشی سکیموں کو سہولت کار بنایا جا رہا ہے۔ نہر کی بندش کے بعد لاہور کینال کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے جس میں نہر کی بندش کے دوران نہر میں سیوریج کا پانی ظاہر طور پر دکھائی دے رہا ہے جس پر ایکسین لاہور ڈویژن صہیب اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ آبپاشی ذرائع کے مطابق لاہور اور مشینری ڈویژنز کے ایکسئینز کے درمیان بھل صفائی کے نام پر مبینہ طور پر اضافہ فنڈز کے حصول کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے جس میں نہر کو خستہ حالی اور سیوریج کی گندگی کا بھل بڑی مقدار میں ظاہر کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز کے حصول کی خاطر اسٹیمیٹس کی تیاریاں جاری ہیں جس میں ایکسین مشینری اور ٹیم کی طرف سے یومیہ کی بنیاد پر اسٹیمیٹس کی تیاریوں پر محنت کی جارہی ہے مبینہ طور پر آنے والے دنوں میں بھل صفائی کے کام کی الاٹمنٹ میں بھی من پسند افراد کو نوازنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ لاہور کینال کی خوبصورتی کا خاتمہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کی خاطر نہر کو سیوریج کے گندے پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی طور پر کارروائی کرنے کی بجائے کاغذی رپورٹس پر ہی انحصار کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جس سے نہر گندے نالے میں تبدیل ہوکر شہریوں کو مختلف وبائی بیماریوں میں مبتلا کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ آبپاشی لاہور ڈویژن صہیب اور مشینری قیوم بٹ سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا اور وٹس ایپ میسج بھی کیا گیا، انکی جانب سے موقف نہیں دیا گیا۔
محکمہ آبپاشی، ایکسین لاہور ڈویژن و مشینری نے نہر کو گندا نالہ بنادیا
















