تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث عوام ذہنی اضطراب کا شکار ہیں: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فرید ٹا¶ن روڈ پر جاری کارپٹنگ کے کام کو بغیر وجہ روکنے پر شدید اظہار ناراضگی، متعلقہ ٹھیکیدار کو جرمانے کا نوٹس جاری کیا جائے، تعمیراتی کام کی وجہ سے عوام ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ سڑکوں کی کارپٹنگ میں مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ کمشنر کی پسپ حکام کو وارننگ۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ محکموں نے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کارپٹنگ کرنے والے ٹھیکیدار نے بغیر وجہ بتائے 3روز سے کام بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹائم لائن متاثر ہورہی ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر میں قائم تمام ہسپتالوں اور سکولوں کے باہر بڑی ڈسٹ بن نصب کروانے کیلئے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان کا کوڑا ایک جگہ اکٹھا ہو سکے۔ انہوں نے جھال روڈ فلائی اوور پر سٹریٹ لائٹس چلانےاور پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ کیلئے محکمہ ہائی وے سے تعاون کی بھی ہدایت کی۔