اسلام آباد، لاہور (بیورورپورٹ+ اپنے نمائندے سے) جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے مدارس رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے، مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ایوان کی عوامی نمائندگی پر ہمیں تحفظات ضرور ہیں لیکن ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمے داریاں بھی ایوان نبھار ہا ہے، ہم بھی اسی ایوان کا حصہ ہیں، اس سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے 26ویں آئینی ترمیم پاس کی اور یوں سمجھیں وہ اتفاق رائے کے ساتھ تھا، تمام پارٹیاں حکومتی اور اپوزیشن بیچوں پر آن بورڈ تھیں اگرچہ بڑی اپوزیشن پارٹی نے لاتعلقی ظاہر کی اور اس حوالے سے مذاکرات کا عمل بھی ایک عرصے سے زائد رہا،2004 میں مدارس کے حوالے سوالات اٹھائے گئے، سوالات پر مذاکرات ہونے کے بعد قانون سازی ہوئی، کہا گیا دینی مدارس محتاط رہیں گے کہ شدت پسندانہ مواد پیش نہ کیا جائے، خفیہ ایجنسیاں مدارس میں براہ راست جاتی تھیں، وہاں ڈرانے دھمکانے اور پریشان کرنے کا سلسلہ چل رہا تھا، جس پر سنجیدہ شکایت اٹھی، اس کے بعد 2010 میں دوبارہ معاہدہ ہوا کسی بھی مدرسے کے حوالے سے کوئی شکایت براہ راست مدرسے میں جاکر نہیں کی جائے گی بلکہ اس تنظیم سے کی جائے گی جس کے ساتھ مدرسے کا الحاق ہے، ہمارے نزدیک تو معاملات طے تھے لیکن اس کے بعد اٹھارہویں ترمیم پاس ہوئی،فضل الرحمن نے کہا پھر حکومت نے کہا مدارس سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتے ہیں پھر وزرات تعلیم کی بات آئی اور بات چیت ہوتی رہی، وہ ایکٹ نہیں بنا لیکن محض معاہدہ تھا ، جو 3 باتوں پر مشتمل تھا، ایک یہ کہ دینی مدارس جن کی رجسٹریشن ہو چکی ہے وہ برقرار رکھی جائے گی، نئے مدارس کی رجسٹریشن پر حکومت تعاون کرے گی،دوسری بات یہ کہ دینی مدارس مدارس کے بینک اکاو¿نٹس کھول دئیے جائیں گے اور تیسری بات یہ کہ غیر ملکی طلبہ جن پر پابندی ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیم حاصل کریں، انہیں اجازت دے کر 9 سال کا ویزا دیا جائے گا، اس کے بعدایجوکیشن بورڈ بنا، پھر 12 مراکز بنائے گئے، یہ سب بعد کے ایگزیکٹو آرڈرز ہیں، ان کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے، آج اگر کوئی اس کی بات کرتا ہے تو یہ پس از مرگ واویلا کی بات ہے، وہ معاہدہ حکومت کی طرف سے ٹوٹ چکا تھا، آج تک تنظیمات مدارس دینیہ سے وابستہ نہ کسی مدرسے کی رجسٹریشن ہو چکی ہے نہ ہی کس مدرسے کا اکاو¿نٹ کھل سکا ہے نہ ہی کسی مدرسے کے ایک بھی طالب علم کو ویزا دیا گیا ہے،جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا بعد میں کسی کے فیض سے مدارس توڑ دیے گئے، اب تک یہی 5 بورڈز تھے، اس کے بعد 20، 25 بنا دیے گئے جس کا نہ 2004 کے حوالے سے کوئی کردار ہے نہ 2010 کے معاہدے سے کوئی کردار ہے اور نہ ہی اس کا کوئی جو ہماری حالیہ قانون سازی ہو رہی تھی اس سے کوئی تعلق ہے،الیکشن سے پہلے جو پی ڈی ایم کی حکومت تھی، میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے عرض کیا کہ ایک مسئلہ الجھا ہوا ہے اسے پورا کریں جس پر انہوں نے ہامی بھری اور بات چیت ہوئی، تنظیمات مدارس کے تمام قائدین کو بلایا اور ان کی مشاورت و مشارکت کےساتھ اصول طے کیے گئے، فضل الرحمن نے کہا ہماری قطعی رائے ہے اور تمام تنظیمات مدارس نے متفقہ طور پر طے کیا کہ یہ ایکٹ بن چکا ہے اور سپیکر سردار ایاز صادق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ الفاظ استعمال کیے کہ ہماری کتابوں کے مطابق تو ایکٹ بن چکا ہے، سوال یہ ہے یہ باتیں کرنا کہ وہ بھی تو مدارس ہیں تو تھوڑی سی تبدیلی اگر کردی جائے تو گنجائش جو پہلے نکالی گئی تھی اب بھی نکال دی جائے، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بحث اس بات پر ہے کہ ایکٹ بن چکا ہے اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہو رہا ہے، یہ کیسی نظیر قائم کی جا رہی ہے، اگر آج ہم نے ترمیم پر گفتگو کی، اسے ایکٹ تسلیم نہ کرتے ہوئے، اس میں ترمیم شامل کرکے دوبارہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی یا مشترکہ اجلاس بلایا تو یہ آئین کی بھی خلاف ورزی تو یہ ایک غلط نظیر قائم ہوگی اور آئین کی بھی خلاف ورزی ہوگی جس سے آنے والے وقتوں میں ہر پاکستانی کےلئے، ہر پارلیمنٹ اور حکومت کےلئے مشکل پیش آتی رہے گی اور اس دستخط کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، دینی مدارس کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں قانون سے ماورا زندگی نہیں گزارنا چاہتے، ہم قانون کے تحت رجسٹرڈ ہوکر رہنا چاہتے ہیں،سربراہ جے یو آئی نے مزیدکہا آپ دینی مدارس کے مسلمہ بورڈز کے نظام کو خراب کررہے ہیں، انہیں رجسٹرڈ نہیں ہونے دے رہے، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آپ رجسٹریشن نہیں کریں گے تو مدرسہ ختم ہو جائے گا، آپ آج نہیں، 100 سال تک بھی رجسٹریشن نہ کریں، خداکی قسم دینی مدرسہ زندہ رہے گا، برقرار رہے گا، آپ بینک اکاو¿نٹ نہ کھولیں، پیسے پھر بھی آئیں گے لیکن خلائی مدارس کے لیے ہمارے حقیقی مدارس کو برباد نہ کیجیے، ہم ایوان اور پارلیمنٹ سے اجازت لے چکے ہیں، ایکٹ بن چکا ہے، نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہو رہا،حالات بگاڑ کی طرف نہ لے کے جایا جائے، اگر طے شدہ بات میں کچھ تبدیلی ہوئی تو پھر ایوان نہیں میدان میں فیصلہ ہوگا،دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف کو کو بل پر کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں، ایک بار پھر مولانا کےساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، بل کے قانونی نقطوں پر بات ہوگی،قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام ہے ہم ہرچیز کیلئے حاضر ہیں، صدر کے پاس دوبارہ بل پر اعتراض کا حق نہیں ہوتا، کوئی بھی قانون سازی تب تک مکمل نہیں ہوتی جب تک صدر دستخط نہیں کرتے، آرٹیکل 75 کہتا ہے صدر 10 روز کے اندر رضا دیتا ہے یا پھر مجلس شوریٰ کو واپس بھیجتے ہیں،جب صدر بل واپس کرتا ہے تو آئین کے مطابق بل کو مشترکہ اجلاس میں رکھا جاتا ہے، مشترکہ اجلاس بل کو ترامیم کے ساتھ یا ترامیم کے بغیر پاس ہوجاتا ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، امن و امان کیلئے وفاق صوبوں کومکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، کرم کے مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گورنرنے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے وہاں جرگہ کیا،خوشی ہوتی اگر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی اقدامات کرتے، یقین دلاتا ہوں وفاقی حکومت معاملے کو دیکھ رہی ہے اور وزیر داخلہ کو ہدایات ہیں کہ وہ اس پر نظر رکھیں،علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا حکومت تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لے کر ترمیم کرے،وزارت تعلیم کے ساتھ مدارس کو منسلک کرنے کا معاہدہ بھی اکابرین کا ہے ، مدارس کے تمام ذمہ داران ایک دوسرے کو قبول کریں، وزارت تعلیم سے منسلک نظام کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ایک طرف 5، دوسری طرف 10 بورڈ ہیں، لاکھوں طلباءکا مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں،چیئرمین پاکستان علماءکونسل نے کہا اتحاد تنظیمات و وزرات صنعت یا زراعت جس کے ساتھ منسلک ہونا ہے ان کا مسئلہ ہے۔
دوسری طرف وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کردی،وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مفتی تقی عثمانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں فضل الرحمن نے بطور خاص شرکت کی،وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مولانا انوارالحق، مولانا حنیف جالندھری، مفتی مختارالدین شاہ، مولانا سعید یوسف، مولانا عبیداللہ خالد، مفتی عبدالستار، مولانا امداد اللہ، مولانا حسین احمد، مولانا زبیرصدیقی، مولانا صلاح الدین، قاضی نثار، ناظم دفترمولانا عبدالمجید اوردیگر علمائے کرام شریک ہوئے،مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں اور مو¿قف کی توثیق کردی، وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ختم بخاری، مدارس اورجمعہ کے اجتماعات میں عوام کو آگاہی دی جائےگی،مجلس عاملہ اجلاس میں کہا گیا مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں اورتاخیری حربے قابل قبول نہیں، مدارس کے جملہ مسائل کو فی الفورحل کیا جائے،وفاق المدارس کے ذمہ داروں نے فضل الرحمن کوپارلیمنٹ میں مدارس کا مقدمہ بھرپور اندازمیں پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کیا اور ان کے مو¿قف کی تائید کی،وفاق المدارس نے کہا دینی مدارس کی حریت وآزادی کا ہرقیمت پرتحفظ کیا جائے گا، مداخلت اورڈکٹیشن منظورنہیں، مدارس کے تمام حقیقی بورڈز اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں، مدارس کااصولی مو¿قف تسلیم نہ کرنے پرتمام مکاتب فکرکی باہمی مشاورت سے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل لایا جائےگا،وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے تعلیمی اورامتحانی امورکے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے، مجلس عاملہ نے سالانہ امتحان میں طلبا وطالبات کے ریکارڈ اضافے پرخوشی اوراطمینان کا اظہار کیا۔
مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا: فضل الرحمن


















