دورہ چین پنجاب کےلئے تاریخ کا اہم موڑ، انوسٹمنٹ کانفرنس صوبے کی صلاحیتوں کو اجاگر کریگی: مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے دورہ چین مضبوط باہمی تعلقات اور ترقی کےلئے مشترکہ عزم کا حقیقی عکاس ہے، لیڈر شپ اور کمپنیوں سے تبادلہ خیال ثمر آور ہوگا، پہلاسرکاری دورہ چین کا کیا ہے ،چینی قیادت کی طرف سے گرمجوشی اور شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، چین میں پنجاب انویسٹمنٹ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا دورہ چین سے معلوم ہوا دونوں اطراف میںسٹرٹیجک تعاون کو مضبوط کرنے کی شدید خواہش موجود ہے،چین کی ترقی کرتی ہوئی صنعت قابل تقلید ہے، صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور باصلاحیت قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں،چین کی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی مشعل راہ ہے، پاکستان اور چین کے دہائیوںپرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات بلندی کی طرف گامزن ہیں، چینی اقتصادی پالیسی گورننس سٹرکچر کو عملی جامہ پہناتی ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا”مشترکہ تقدیر، مشترکہ خوشحالی “کا فلسفہ سرحدوں سے ماورا انسانی اقدار پر مبنی ہے، چینی عوام عسکری طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ انسانیت کی بھلائی اور مددسے دنیا کے دل جیت رہے ہیں،پاکستان اور چین کی شراکت داری ہرسرد وگرم موسم میں مضبوط رہی ،دورہ چین پہلا سرکاری غیر ملکی سفر ہے جو چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، زراعت، صحت، مالیات، آٹوموبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹرز، اور روبوٹکس کمپنیوں کے بزنس ایگزیکٹوز سے ملاقات کا موقع ملا ہے، پنجاب کے ادارے چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر کے بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں،چین میںسرمایہ کاروں کےلئے خصوصی پیکیج کے ساتھ آئی ہوںجس میں چینی کاروباری اداروں کےلئے خصوصی مراعات شامل ہیں،چینی کمپنیوں نے نہایت مثبت ردعمل دیا،کچھ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں،دورہ چین پنجاب میں سرمایہ کاری اور چینی کاروباری اداروں کے ساتھ ممکنہ مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھے گا، مریم نوازنے کہا دورہ چین پنجاب کیلئے تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے،ب انویسٹمنٹ کانفرنس ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی،پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس صوبے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گی اور مختلف شعبوں میںتعاون کو فروغ دے گی،دورہ چین سے پنجاب بطور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مرکز کی حیثیت نمایاں ہوئی ، چینی کاروباری اداروں کو مدعو کیا ہے وہ سپیشل اکنامک خصوصی اقتصادی زونز کو ایکسپلور کریں، پنجاب کی سٹرٹیجک لوکیشن، ہنر مند افرادی قوت اور کاروبار دوست پالیسی ا سے عالمی کاروبار کےلئے مثالی مقام بناتی ہیں،چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پنجاب کی ترقی اور ہمارے مشترکہ روشن مستقبل کے وژن پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے، فوکس پائیدار ترقی پر ہے جسے چین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے،پاک چین تعاون ماحولیاتی آلودگی کو کم اور اسے بہتر طور پر مینج کرنے کی حکمت عملی اپنانے میں مدد فراہم کرے گا، چین پنجاب کے جدیدانوائرمنٹل مینجمنٹ سسٹم کی تیار ی میں تعاون کرے جس میں مانیٹرنگ نیٹ ورکس اور ریئل ٹائم ڈیٹا اینالیٹکس شامل ہوں،وزیر اعلیٰ نے کہاچینی تعاون سے کینسر کے علاج اور صحت کی دیگر خدمات کو بہتراورپنجاب کو طبی ترقی میں ایک رہنما بنائیں گے، چینی ہسپتالوں میں جدید طریقہ علاج کے مشاہدے نے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے،صحت کے شعبے میں چینی ہسپتالوں اور ہیلتھ ماڈل کو اپنایا جائے گا،قابل تجدید توانائی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے منصوبے سے روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم ہوگا، سولر انرجی سے شہری ودیہی علاقوں کوپائیدار توانائی کے آپشنزمیسرہوں گے،چینی شراکت داروں کے ساتھ کلین انرجی کو مزید سستا اور قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں،ثقافتی تبادلے بھی دورے کے دوران اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔