سمارٹ ویلیج منصوبہ ہونہار نوجوانوں کو آگے لائے گا:شیزا فاطمہ

سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت سمارٹ ویلج منصوبے کا مقصد دور دراز اور دیہی علاقوںکو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کےساتھ ڈیجیٹلی طور پر منسلک کرنا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر اور صحت و تعلیم سمیت روز مرہ کے امور کو ڈیجیٹلی طور پر حل کرنے میں آسانی ہو،پاکستان کی نوجوان آبادی میں قابلیت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،سمارٹ ویلیج منصوبہ ہونہار نوجوانوں کو آگے لانے اور علاقہ مکینوں کے روز مرہ مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ کے نواحی گاو¿ں روڑس میں ایشیاکے پہلے سمارٹ ولیج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پائلٹ پراجیکٹ سیالکوٹ سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل سمبڑیال میں واقع گاو¿ں روڑس میں منسٹری آف انفارمیشن، انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین ، ہواوے، بیداری اور ٹیلی تعلیم کےساتھ اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا اور 100لڑکیوں اور لڑکوں کو ڈیجیٹل ویلیج سنٹر میں ایک بزنس اور کمپیوٹر سکلز کے کورسز کروائے جائیں گے جو ان کیلئے روزگار کے موقع فراہم کریں گے اور پاکستان کے سمارٹ ویلجز منصوبے کا حصہ ہیں۔