ڈگری جعلی ثابت ہونے پرڈائریکٹر جنرل نادرا برطرف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈگری جعلی ثابت ہونے پرڈائریکٹر جنرل نادرا کوبرطرف کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنےوالے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکہ کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراکے وقت کچھ اور تھا،نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا،نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے،ہائی کورٹ فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔