لاہور :(اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کےلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم لانچنگ کر دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،پنجاب کے صارفین ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔
مریم نوازنے کہافری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے،فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے،وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کےلئے ہی خرچ ہوں گے۔
صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا 100سے 200یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنےوالے صارفین کو 1100واٹ تک کا سولر سسٹم مفت ملے گا، سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے، سکیم میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی،فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد یتے ہوئے کہاواضح اکثریت سے کامیابی عوام کی مسلم لیگ(ن) سے محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے، عوام جان چکے ہیں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا۔
مزید بر آںمریم نواز نے میجر شبیر شریف شہیدکے 53ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہامیجر شبیر شریف شہید عزم و جرات کی مثال بن کر زندہ ہیں،قوم دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے جوانوں کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















