پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے وادی تیراہ اور جانی خیل بنوں میں ممکنہ عسکری آپریشن کےخلاف قرارداد،خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024منظور کرلیا۔
مشترکہ قرارداد پی ٹی آئی کے عبدالغنی اور جے یو آئی کے عدنان وزیر نے کی جانب سے پیش کی گئی،قرارداد کے متن کے مطابق آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ پہلے بھی کئی آپریشن ہو چکے ، مذاکرات کے ذریعے پائیدار حل تلاش کیا جائے،مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا وادی تیراہ ضلع خیبر اور جانی خیل بنوں میں آپریشن سے گریز کیا جائے، سردی میں نقل مکانی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
دریں اثنا صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 بھی منظور کرلیا،ترمیمی بل کے مطابق وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے، وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اور وائس چانسلر کےلئے وزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجے گی، بل کے تحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کے جائزے سے مشروط ہوگی۔
کے پی اسمبلی، وادی تیراہ اور جانی خیل بنوں میں ممکنہ آپریشن کےخلاف قراردادمنظور


















