پی ٹی آئی دہشتگرد گروہ،سیاسی گند صاف کرنے کاوقت آگیا،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا،کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدداحتجاجی مظاہرے میں پولیس ورینجرز پر بے رحمانہ تشدد اورحملوں کی شدید مذمت کی،شہید اہلکاروںکےلئے فاتحہ خوانی کی گئی،پنجاب کابینہ نے پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاجی مظاہرے میں شہید و زخمی ہونےوالوں کےلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا،پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل کےلئے مجموعی طورپر2کروڑ 90لاکھ روپے کا پیکیج دیاجائےگا،پی ٹی آئی ورکرز کے بے رحمانہ تشدد سے زخمی ہونےوالے پولیس ورینجرز اہلکاروں کےلئے 10لاکھ روپے کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے کہاپی ٹی آئی ورکرز کی بربریت و بے رحمانہ تشدد سے 172پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، بیشترکی حالت نازک ہے،سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج زخمی اہلکاروںکی حالت دیکھ کر شرم آتی ہے کہ مارنے والے اپنے لوگ ہیں،زخمیو ںکو دیکھ کر پی ٹی آئی کے متشدد ورکرزکی بربریت کااندازہ ہوا،کیلوں والے ڈنڈوں ،رائفل کے بٹ سے جتھو ںنے سکیورٹی اہلکاروں کو الگ الگ کرکے مارا ،ہجوم کے بے رحمانہ تشدد سے زیر علاج اہلکاروں کی کھوپڑیاں ، ٹانگیں اور بازو فریکچرہو چکی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاایس پی کو کیلوںوالے ڈنڈو ں سے اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کھوپڑی ، برین ڈیمج ہوگیا اور آنکھ سوج گئی،زندگی میں کبھی ایسی بربریت اورظلم و تشدد کامظاہرہ نہیں دیکھا،پولیس اہلکارکو نزدیک سے گولی ماری جو جسم کے آر پارہوگئی،تشدد سے شہید کانسٹیبل کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،پنجاب میں10 ہزار تربیت یافتہ سکیورٹی اہلکاروں کی انسداد فسادات کےلئے خصوصی فورس قائم کی جائے گی ،کابینہ اجلاس میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے ،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024کے قیام،پہلے اور منفرد مینارٹی کارڈ سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے پاکستان کا سب سے بڑا”ستھرا پنجاب “ پروگرام لانچ کرکے 3ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف بھی مقرر کر دیا،مریم نواز نے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران صفائی کےلئے جدید لوڈرز، ٹرک و دیگر آلات کا معائنہ کیا،سپرے مشین، روڈ واشراور ای بائیک بھی دیکھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا3 ماہ میں زیر ویسٹ پنجاب کا ٹارگٹ پورا کریں گے،پہلی مرتبہ شہروں و دیہات کی یکساں صفائی کا پروگرام لائے ، ہر شہر اور گاﺅں میں گھر گھر جاکر کوڑا اٹھایا جائے گا،گھر کی طرح اپنی گلی محلے کو بھی صاف رکھنا فرض ہے، ہر کوئی گلی محلہ صاف رکھے گا تو چمکتا دمکتا پنجاب ملے گا، چند ہفتوں میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،سڑکوں ، گلیوں کو دھوکر چمکایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے کہاانتشار مسترد کرنے پر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہوں،غیر ملکیوں کو جلاﺅ گھیراﺅکی ذمہ داری دی گئی، عوام کا پیسہ دہشتگردوں کو دے رہے ہیں،بندے مر گئے تو جنازے کہاں ہوئے؟صوبے کو وفاق کے سامنے کھڑا کرناخطرناک ٹرینڈ اور کریمنل مائنڈ سیٹ،ذمہ دار اڈیالہ میں قید بیٹھا ہے نہ روکا گیا تو لگی آگ سے کوئی نہیں بچے گا۔

مریم نواز نے کہاجلاﺅ گھیرﺅ کی بار بار کال دی گئی پنجاب نے کان نہیں دھرا، کسی بھی شہر سے 2 درجن سے زیادہ لوگ نہیں نکلے لاہور میں جب کوئی نکلا ہی نہیں تو نظر کہا آئے گا، احتجاج کی ہر کال بری طرح پٹ گئی،ن لیگ نے بھی 4سال جلسے جلوس اور عوام کے ساتھ گزارے ،کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا،خود کو جمہوری کہنے والوں کے طریقہ کار بھی جمہوری ہونے چاہئیں،9 مئی کو اپنے ملک ہی پر حملے کرنے والوں پر اب کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں،24نومبر کو احتجاج نہیں بلوے ہوئے، ہسپتال جا کر زخمیوں کی حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی،دنیا میں کہاں ایسے پرامن احتجاج ہوتا ہے۔