بہاولپور میں ایک خاندان کے 5افراد قتل،لاشیں برآمد

بہاولپور:(بیورورپورٹ)بہاولپور میں ایک خاندان کے 5افراد قتل،گولیاں لگی لاشیں گھر سے برآمد کرلی گئیں،4 سالہ بچی کے جسم پر کوئی زخم کا نشان نہیں ،صرف بےہوش پائی گئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقتولین کی شناخت کاشف ، عروج خان ، جہانزیب ، عبداللہ، عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ، ملزم پانچوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر تالہ لگا کر فرار ہوئے ، ریسکیو اہلکاروں نے تالہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔