راولپنڈی، اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) کے پی میں آپریشنز، 8 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر پہلی کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں کی گئی، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، 5 خوارج ہلاک ،9 زخمی ہوگئے، ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی، 3 خوارج ہلاک، 2 کو گرفتار کرلیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن زوہیب الدین اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےساتھ عام بےگناہ شہریوں کےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، کیپٹن زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دئیے، سوگواروں میں والدین چھوڑے، سپاہی افتخارنے 8 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔ سوگواروں میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پرعزم اوربہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم، وزیر داخلہ نے بنوں اور خیبر میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسروجوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی دشمنوں سے حفاظت میں مصروف عمل ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسروں و جوانوں پر فخر ہے،قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہید کیپٹن زوہیب الدین اور سپاہی افتخار نے جان قربان کرکے خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ملکی سلامتی کیلئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















