لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے سب سے اہم پاکستان کی عزت ہے،چیمپئنز ٹرافی پر ہائبرڈ نہیں کوئی نیا فارمولہ لائیں گے،کوئی بھی فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، نہیں ہوسکتا پاکستان جائے اوربھارت نہ آئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاوہ فیصلے کریں گے جو کرکٹ کےلئے بہترین ہوں اب بات صرف چیمپیئنزٹرافی نہیں ،لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی کرکٹ کو جتوانا ہے ، نہیں ہوسکتا یکطرفہ معاملات چلتے رہیں ،معاملے کو ہمیشہ کےلئے حل کرنا ہے،چیمپئنز ٹرافی کےلئے پوری طرح تیار ہےں ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دےدی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاپاکستان آنے والی ٹیموں سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دےکر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،پاکستان پر امن ملک اور قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے، کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کےلئے بے تاب ہیں،ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، کرکٹ ،سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















