گنڈا پور،بشریٰ ودیگر رہنماﺅں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں احتجاج پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ و دیگر رہنماوں کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میںدہشتگرد ی سمیت20دفعات شامل کی گئی ہیں،سینیٹرفیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا15 سے 18 ہزار افراد نے بشریٰ ،گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا، ہجوم کے پاس اسلحہ موجود تھا،ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔