تحریک فساد کے گدھ فیک ویڈیو اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا ایکسپوز کر دیا، تمام فیک ویڈیوز ،پوسٹیں منظرعام پر لے آئیں، عظمیٰ بخاری نے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پی ٹی آئی والے ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیو اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں، تحریک انصاف کا پروپیگنڈا سیل جھوٹ بیچنے اور لاشیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے یہ سب کرنا بھی بقول کچھ ”محب وطن پاکستانیوں“کے ان کے بنیادی حقوق ہیں؟ جھوٹ اور پروپیگنڈے کےلئے کھلی چھٹی ملنی چاہیے؟۔

وزیر اطلاعات نے کہاسب کےلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، فیک نیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔