اسلام آباد:(بیورورپورٹ) چین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دےدی۔
مریم نوازحکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی، چینی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی، بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ بھی جائیں گی، چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ،سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کےساتھ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا، دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور مسلم لیگ ن میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ۔
چین نے مریم نوازکو سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دےدی
















