پاکستان کے سخت موقف پر آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی

لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی،پاکستان کے سخت موقف پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹے میں متوقع ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ توسیع کاامکان ہے۔

پاکستان بدستور اپنے موقف پر قائم ہے اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی بھارت میں جاکر آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے میچزنہیں کھیلے گی،ذرائع کے مطابق معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان رابطے ضرور ہیں تاہم فوری طور پر کوئی متفقہ اور پائیدار حل طے نہیں پاسکا۔