نیب کا بشریٰ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیب نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوادیا گیا ہے، بشریٰ کو 190ملین پاونڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق، سابق خاتون اول کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔