سموگ تدارک کیس، عدالتی حکم عدولی کرنیوالے سکول نہیں چلنے دیں گے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں کہا ہے عدالتی حکم عدولی کرنےوالے سکولوں کو چلنے نہیں دیں گے،لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، سموگ تدارک کے حوالے سے سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا،فیصلے میں عدالت نے تعلیمی اداروں میں سکول بسیں چلانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا،عدالتی فیصلے کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنےوالے سکولوں کو چلنے نہیں دیا جائےگا، محکمہ ٹرانسپورٹ بھاری گاڑیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرے اور گاڑیوں کے متواتر معائنے اور ڈیٹا کےلئے پالیسی وضع کرے،فیصلے میں حکم دیا گیا ہے پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس نامی پودے کی شجرکاری بند کر کے درخت اکھاڑے گی، پودوں کی جگہ دیسی درخت لگائے جائیں گے، محکمہ تحفظ ماحولیات نے عدالت کو بتایا سٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔