چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں: پی سی بی کا آئی سی سی کو دوٹوک جواب

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ ایم این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا،ذرائع کے مطابق جمعے کے روز ہونیوالی آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹر میٹنگ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کرکے بتادیا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے موقف پر قائم ہیں اور اس میں کسی ملک کو شریک نہیں بنائیں گے،بورڈ ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں کہا آئی سی سی کے پاس مسئلے کا کوئی قابل قبول حل ہے تو میٹنگ سے پہلے ہی ہمیں آگاہ کرے تاکہ ہم تیار ہوکر آئیں اور کسی حتمی فیصلے تک پہنچ سکیں، یہ نہیں ہوسکتا پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے لیکن وہ اپنی ٹیم یہاں بھیجنے سے انکار کر دے ادھر پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مائنس انڈیا کا آپشن بھی موجود ہے،کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں انڈیا کے بغیر پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا آپشن زیر بخث آ سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کےلئے ہائبرڈ ماڈل کے اذپشن پر بھی بات ہوگی جس میں ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے تاہم انڈیا کے میچ کسی دوسرے ملک میں ہوں گے،بورڈ میٹنگ میں پورا ٹورنامنٹ کسی دوسرے ملک کرانے کی تجویز پر بھی بات ہوگی تاہم میزبانی پی سی بی کے پاس ہوگی تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کمرشل ویلیو کی وجہ سے مائنس انڈیا فارمولا کے امکانات کم ہوں گے،ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلے بھی مائنس انڈیا تجویز پر ڈسکشن ہوچکی ہے، پی سی بی ماضی کی مثالوں کی بنیاد پر اس تجویز پر زور دے سکتا ہے۔