لاہور: (کورٹ رپورٹر)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے برعکس اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ،اسحاق ڈار سینیٹر ہونے کی بنا پر نائب وزیراعظم نہیں بن سکتے،عدالت تقرری کالعدم قرار دے ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج
















