لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مشہور زمانہ انقلاب اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگتا نظر آیا،تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا ،کفن پوش جلوس نے موت کا فرشتہ دیکھتے ہی دوڑ لگا دی، 9مئی دہرانے کی ناکام کوشش تھی لیکن ریاست نے بہترین ریسپانڈ کیا،قیادت کہیں نظر نہیں آئی، کچھ لیڈرز سیلفیاں بناتے رہے، کچھ نے فرمائشی گرفتاریاں دیں یوں تحریک فساد کے جلوس کا ڈراپ سین ہوا،دہشتگردوں کےساتھ مذاکرات ہوئے نہ آئندہ ہوں گے،احتجاج میںپکڑے گئے افغانیوں کی شناخت سامنے لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا موجودہ دور میں 5بار اسلام آباد کی کالز دی گئیں لیکن کسی نے کان نہیں دھرے سوائے خیبرپختونخوا کے چند سرکاری ملازمین کے سب نے جہاد کی کال کو نظرانداز کیا، میڈیا نے بھی سچ دکھایا اور پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوا، لائٹ بند ہوتے ہی انقلاب بھاگ نکلا، گنڈاپور کو ڈنڈے ،گالیاں پڑیں، لوگوں نے گاڑی کے ٹائر بھی پھاڑ دیئے بھاگ نہ جائے۔
وزیراطلاعات نے کہابانی پی ٹی آئی کی سیاست کا بشریٰ نے اپنی کم خواندگی و ناتجربہ کاری سے بیڑا غرق کیا، تعویذوں گنڈوں سے آپ سیاسی خاتون نہیں بن سکتیں، لوگوں کو کھانا پینا بھی میسر نہیں تھا ،بشری ،گنڈاپور برگر کھاتے رہے، خیبرپختونخوا کے پی ڈی ایم اے کے لحاف مظاہرین نے استعمال کئے،عظمیٰ بخاری نے کہا اب پارٹی اور قائدین کو شرم کرنی چاہیے، آئندہ کسی نئی کال پر بہت مار کھائیں گے، بیرسٹر سیف نے پٹھانوں والی بات کی ہے ڈیڑھ لاکھ کا قالین کہہ کر ڈیڑھ ہزار میں دے جاتے ہیں اسی لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہہ کر صرف سہولتیں مانگ رہے ہیں۔
تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا،عظمیٰ بخاری
















