محکمہ آبپاشی میں بیواوں کے نام پر 63 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

لاہور(قمر عباس نقوی ) محکمہ آبپاشی میں بیواوں کے نام پر 63 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف، ملوث انتظامیہ پرکشش عہدوں پر فائز، متاثرہ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ محکمہ انہار پنجاب کے افسران کا بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی حق تلفی کرتے ہوئے ملازمین کے بقایا جات کی رقم کی ادائیگی میں مبینہ طور پر فراڈ کرتے ہوئے تقریباً 63لاکھ کے قریب رقم کا غبن کیا گیا جس پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے متعلقہ ملوث انتظامیہ کو پرکشش عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے متعلقہ ایکسین کی ملی بھگت سے بیواﺅں اور یتیم بچوں کی حق تلفی کی جس پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے تاحال کارروائی کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اس پر بیواو¿ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کر دیاہے۔ محکمہ آبپاشی میںمالی بے ضابطگیوں کا نظام قائم ہوچکا ہے، کرپٹ انتظامیہ نے بیواو¿ں کو بھی نہ چھوڑا، بیوائیں انصاف کیلئے اعلیٰ افسران کو دیکھ رہی ہیں لیکن تاحال اعلیٰ افسران نے بھی بیواوں کو کوئی انصاف فراہم نہیں کر رہی اور انکی داد رسی کی اپیل کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک شہری نے انٹی کرپشن کو درخواست دیدی ہے۔ انٹی کرپشن نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں متعلقہ ملوث انتظامیہ درخواست گزار پر دباو ڈال رہی کہ وہ اپنی درخواست واپس لے۔