لاہور:(اپنے رپورٹر سے)رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی،ن لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد میںموقف اختیار کیا ایوان سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے 3 رینجرز اور پولیس اہلکار کو کچلنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا تحریک انصاف نامی شدت پسند تنظیم نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیڈریشن پر دھاوا بولا ، شدت پسندوں ، انتشاری ٹولے کے گروہ نے سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا،قرارداد میں وفاق سے مطالبہ کیا گیاشدت پسندوں کےساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے اور عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
پنجاب اسمبلی :رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کےخلاف مذمتی قرارداد جمع
















